مہر خبررساں ایجنسی نے روزنامہ قومی آواز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں آج 76 واں یوم آزادی قومی جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہےاس موقع پر ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی نے عوام سے خطاب کیا۔
76ویں یوم آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے لال قلعہ پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وہ خواتین کی طاقت میں ترقی کی رفتار کو واضح طور پر دیکھ رہے ہیں اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ اگر خواتین کو فخر اور احترام دیکر اس عمل سے جوڑا جائے تو اگلے 25 سالوں یعنی ملک کی آزادی کے 100 سال کے اس امرت کال میں قوم کی ترقی کو مزید پنکھ لگیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کی توہین کو اپنے اندر کا درد بتاتے ہوئے پی ایم مودی نے ہم وطنوں سے خواتین کی توہین نہ کرنے کا عہد لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ’’کسی نہ کسی وجہ سے ہمارے اندر ایسی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس میں ہم اپنے الفاظ سے، سلوک سے خواتین کی توہین کرتے ہیں۔ معاشرے کو اس بگاڑ سے نجات دلانے کے لیے ہمیں اپنے مزاج اور عمل سے خواتین کی توہین سے آزادی حاصل کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کی طاقت میں ترقی کی طاقت وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ وہ دیکھ رہے ہیں کہ خواتین کی عزت کرنا، اسے وقار دینا اور ان کی توہین نہ کرنا قوم کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں بہت بڑی طاقت ثابت ہونے والا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ خواتین کی عزت اور ان کا غرور برقرار رکھنے کا عہد ٖضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ملک کے عوام کو بجلی فراہم کرنا ہے لیکن شہری کا فرض ہے کہ وہ ضرورت کی بجلی خرچ کرے اور اسے بے کار خرچ نہ کرکے ہر یونٹ بچانے کی کوشش کرے۔ اسی طرح حکومت کا کام ہر گھر تک پانی پہنچانا ہے، لیکن پانی کی بربادی نہیں ہونی چاہیے، یہ ملک کے شہریوں کا فرض ہے۔ جس ملک کے شہری یہ فرائض سرانجام دیتے ہیں، وہ ملک یقیناً ترقی کی بلندی پر پہنچتا ہے۔
آپ کا تبصرہ